بھٹکل:3/اگست (ایس اؤنیوز)شری گرو سدھیندرا بی سی اے ، بی بی اے کالج میں نئے طورپر داخلہ لینے والے طلبا کے لئے فریشر ڈے پروگرام منعقد کرتے ہوئے گذشتہ سال کے ہونہار طلبا کی تہنیت کی گئی ۔
سرکاری پی یوکالج منکی کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر ٹی کملا کر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخلاق اور کردار سے عاری علم ، علم نہیں ہے، موجودہ مسابقاتی دور میں ہم سب دوڑ میں شامل ہیں، یہاں موقعوں کو تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ موقع پیدا کرنا ہے، ڈگری حاصل کرتے ہوئے اس میدان میں آگے بڑھنے کی طلبا سے اپیل کی۔ پروگرام میں سال 2016کے ہونہار طلبا کی تہنیت کی گئی ۔ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے ایم ایس سی کے سی ایس داخلہ اہلیتی امتحان میں 8واں رینک حاصل کی سویتا نائک کی بھی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر موزیلا، آئی اؤ ٹی ، ایچ سی آئی جیسے نئے نئے ٹکنکی کورسس کا افتتاح کیا گیا ۔ ادارے کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، کنسلٹنٹ بی آر کے مورتی ، پرنسپال ناگیش بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی موجود تھے۔ طالبات شرتی موگیر اور گھانوی نے نظامت کی ۔ لکچرر اومکار ماربلی نے شکریہ اداکیا۔ طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے ۔